حکومت زیر و ریٹنگ رجیم کے معاملے پر مذاکرات کے ذریعے درمیانی راستہ نکالے ‘کارپٹ ایسوسی ایشن
کارپٹ کی عالمی نمائش کی تیاریوں کیلئے فنڈز کے اجراء میں تاخیر سے مشکلات کا سامنا ہے‘ چیئرمین نعیم ساجد کی زیر صدارت اجلاس سینئر مرکزی عبد اللطیف ملک نے اپنی قیادت میں وفد کی چیئرمین ایف بی آر سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا
ہفتہ 20 جولائی 2019 13:53
(جاری ہے)
اجلاس میں کارپٹ انڈسٹری خصوصاًزیر ریٹنگ رجیم کے خاتمے اور 17فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے درپیش مشکلات اور کارپٹ کی عالمی نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔
اس موقع پر عبد اللطیف ملک نے اپنی قیادت میں وفد کی چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو شبر زیدی سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کو باور کرایا گیا ہے کہ کارپٹ کاٹیج انڈسٹری ہے اس پر 17فیصد ٹیکس کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ ملاقات میں ہمارے موقف اور تحفظات کو سنا گیا ہے اور امید ہے کہ حکومت کی جانب سے مثبت رد عمل ظاہر کیا جائے گا۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم ساجد نے کہا کہ برآمدی انڈسٹری کا معیشت میں اہم کردار ہے اس لئے اسے نظر انداز کرنے کی بجائے اس کی سرپرستی کرنے کی ضرورت ہے ۔ زیرو ریٹنگ رجیم کے معاملے پر حکومت کی جانب سے پیشرفت نہ کرنا تشویش کا باعث ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت س پر مذاکرات کرے اور قابل عمل درمیانی راستہ نکالے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سے آگاہ ہیں کہ ٹیکسز کے بغیر ملک کے معاملات نہیں چل سکتے لیکن اس کیلئے پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ ڈالنا کسی طرح بھی درست اقدام نہیں ۔ مشکلات کی وجہ سے سرمایہ کا ری کا رجحان کم ہونے سے انڈسٹری بند ہو رہی ہے جس سے بیروزگاری کی شرح میں اضافے کا امکان ہے ۔کارپٹ انڈسٹری کا حکومت پر کوئی بوجھ نہیں بلکہ یہ انڈسٹری دیہی علاقوں میں روزگار کا بڑا ذریعہ ہے اس لئے حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے ۔ نعیم ساجد نے مطالبہ کیا کہ ستمبر میں منعقدہ نمائش میں کم وقت رہ گیا ہے اس لئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی فنڈز کا اجراء کرے تاکہ نمائش کی تیاریوں اور بیرون ممالک رابطوں کو حتمی شکل دی جا سکے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار