پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,267کی سطح پر بند

جمعہ 15 نومبر 2019 20:31

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,267کی سطح پر بند
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,267کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 3.644 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 6,542 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.254 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 545.186 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 372.255 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 364.594 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت308.839 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 300.296 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 237.104 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 109.745 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 99.069 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 18.737ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت18.728 ملین روپے اورکاپرکے سودوں کی مالیت 15.971 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میںکاٹن کی2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 0.996 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں