عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 3ڈالر کا اضافہ ، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا300روپے مہنگا ہوگیا

پیر 20 جنوری 2020 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 3ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا300روپے مہنگا ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1560ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرکراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت300روپے کے اضافے سی89800 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 258روپے کے اضافے سی76990روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1030روپے اوردس گرام کی قیمت 883روپے مستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں