انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہوگیا

بدھ 8 جولائی 2020 18:58

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہوگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں5پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 166.80روپے سے گھٹ کر166.75روپے اور قیمت فروخت 167.10روپے سے گھٹ کر167.05روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سی166.50روپے سے بڑھ کر167روپے اور قیمت فروخت167روپے سے بڑھ کر167.50روپے ہوگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید185.50روپے سے بڑھ کر186روپے اور قیمت فروخت187.50روپے سے بڑھ کر188روپے پر جا پہنچی اسی طرح 1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید205.50روپے سے بڑھ کر207روپے اور قیمت فروخت207.50روپے سے بڑھ کر209روپے ہو گئی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں