ٹی پی ایل ٹریکر لمیٹڈ کی لسٹنگ پر روایتی گھنٹی بجانے کی تقریب

بدھ 12 اگست 2020 23:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) ٹی پی ایل ٹریکر کمپنی اسٹاک مارکیٹ کی لسٹڈ کمپنیوں میں شامل ہوگئی،سی ای او ٹی پل ایل ٹریکر نے روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا،سی پی ایل ٹریکر کے شئیرز میں بدھ سے باقاعدہ ٹریڈنگ کا آغاز ہوگیا۔ یہ مالی سال 2020-21میں دوسری لسٹنگ ہے جو دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کامیاب لسٹنگ سے محض پانچ روز بعد ہوئی ہے۔

روایتی گھنٹی بجانے کی تقریب میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف آپریٹنگ آفیسر نادر رحمان، ٹی پی ایل ٹریکڑ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سرور علی خان، عارف حبیب لمیٹڈ کے سی ای او شاہد علی حبیب، حبیب بینک لمیٹڈ کے ہیڈ آف ایکویٹی کیپیٹل مارکیٹس اینڈ ایڈوائزری عمادالدین، حبیب بینک لمیٹڈ میںانویسٹمنٹ بینکنگ سے وابستہ محمد فخر، سینیئر مینجمنٹ اور ان اداروں کے ٹیم ممبران شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

پبلک کے وسیع تر مفاد اور تحفظ کے پیش نظر اور کثیر تعداد میں اجتماع سے بچنے کے لیے روایتی گھنٹی بجانے کی اس تقریب میں لوگوں کو ڈیجیٹل میڈیا چینلز کے ذریعے شرکت کی سہولت فراہم کی گئی۔ ٹی پی ایل ٹریکٹر لمیٹڈ نے 58.3ملین حصص 12.00روپے فی حصص کی قیمت پرجبکہ اس کے ساتھ 57.4ملین حصص گرین شو آپشن کے ذریعے 12.00روپے فی حصص کے حساب سے فکسڈ پرائس میکنزم کے ذریعے بنیادی پبلک آفر( آئی پی او) کے لیے پیش کیے، پبلک آفر 22اور 23جولائی 2020کو ہوئی، یہ پبلک خریداری ٹی پی ایل ٹریکر لمیٹڈ کے لیے بہت کامیاب رہی اور اس کے 58.3ملین حصص کے لیے 14.6فی صد زیادہ خریدار ملے جو 1.15گنا زیادہ بنتے ہیں،ٹی پی ایل ٹریکر کو اس آئی پی او کے ذریعے 801.82ملین روپے کے حصول کے لیے مجموعی طورپر 1,488درخواستیں موصول ہوئیں جو66.82ملین حصص کی خریداری کے لیے بنی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ زیادہ تر درخواستیں سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کے ای آئی پی او سسٹم کے ذریعے موصول ہوئیں جس سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ سرمایہ کاروں میں آئی پی او کے لیے آن لائن درخواستیں بھیجنے کا رحجان بڑھ رہاہے۔ ٹی پی ایل ٹریکر پاکستان کی ایک نمایاں ٹیلی میٹکس کمپنی ہے جو آئی او ٹی، ٹریکنگ، میپنگ اور لوکیشن کے سلوشن پیش کرتی ہے۔ یہ کمپنی گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستانی عوام کو گاڑیوں کے لیے ٹریکنگ سروسز کے لیے اپنی پروڈکٹس اور خدمات فراہم کررہی ہے۔

اس کوپاکستان میں ٹریکنگ سروسز متعارف کرانے والی پہلی کمپنی کا اعزاز حاصل ہے۔اس آئی پی او کے لیے عارف حبیب لمیٹڈ کنسلٹنٹ اور حبیب بینک لمیٹڈ نے کارپوریٹ ایڈوائزرکے طورپر خدمات سرانجام دیں۔ جبکہ اس کے بینکرز میں حبیب بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، میزان بینک لمیٹڈ، بینک الحبیب لمیٹڈ، حبیب میٹروپولیٹین بینک لمیٹڈ اور الائیڈ بینک لمیٹڈ شامل ہیں۔

جبکہ اس کے انڈر رائٹرز میں عارف حبیب لمیٹڈ، اے کے ڈی سیکیورٹیز، حبیب بینک لمیٹڈ، انٹر مارکیٹ سیکوریٹیز لمیٹڈ، ٹاپ لائن سیکیورٹیز لمیٹڈ، بینک الحبیب لمیٹڈ اور نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ شامل ہیں۔ ٹی پی ایل ٹریکر نے اس آئی پی او سے حاصل ہونے والے فنڈزکوآئی او ٹی سلوشنز کو خطے میں توسیع دینے،آئی ٹی انفرااسٹرکچر کی ترقی،میپنگ ڈیٹا کی ترقی کے علاوہ کنیکٹ کاراور آئی آئی او ٹی (انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگز) سلوشنزکے ورکنگ کیپیٹل کے طورپر استعمال کرنے کا پلان تیار کیاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں