پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان،اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

بدھ 20 جنوری 2021 22:06

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان،اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.40روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت10پیسے کی کمی سی160.60روپے سے گھٹ کر160.50روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید160.40روپے اور قیمت فروخت160.70روپے برقرار رہی ۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید193.40روپے سے گھٹ کر193روپے اور قیمت فروخت195.40روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 217.30روپے سے بڑھ کر218روپے اور قیمت فروخت219.30روپے سے بڑھ کر219.50روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں