پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

بدھ 17 اپریل 2024 21:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)نے ای ایس جی کی تیاری کے اپنے وژن کو پورا کرنے کے لیے مزید ایک قدم اٹھاتے ہوئے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ماحولیاتی، سماجی اور گورننس پرپی ایس ایکس پریمیئر کا اجرا کردیا ہے۔یہ پریمیئر ای ایس جی ایک تفصیلی کتابچہ ہے اوریہ لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی کی رپورٹنگ پر اس سلسلے کی پہلی اشاعت ہے، پی ایس ایکس پریمیئر لسٹڈ کمپنیوں کو مواقع اور رسک کوسمجھنے کے قابل بناتا ہے اور ای ایس جی ڈیٹا کے استعمال کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز کوتعلیم دیتا ہے، یہ لسٹڈ کمپنیوں کے درمیان ای ایس جی رپورٹنگ کو فروغ دینے اور اس کی جانب جانب راغب کرنے کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے روڈ میپ اور رہنمائی کے فریم ورک کے مطابق ہے۔

(جاری ہے)

ای ایس جی پر پی ایس ایکس پریمیئر کے اجرا کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ایس ایکس کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور سی ای او فرخ ایچ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اپنے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں میں لسٹڈ کمپنیوں کی جانب سے ای ایس جی رپورٹنگ کے لیے عملی قدم اٹھایا ہے۔ ای ایس جی ٹاسک فورس بنانے جیسے مختلف اقدامات کے بعد، پی ایس ایکس نے اب پی ایس ایکس پریمیئر ای ایس جی کے نام سے لسٹ شدہ کمپنیوں کے لئے رہنمائی جاری کی ہے۔

یہ ہدایات اپنی سیریز میں پہلی ہیں اورکمپنیوں کو ای ایس جی امور کو سمجھنے اور رپورٹ کرنے میں مدد فراہم کریں گی، اور ساتھ ہی ساتھ سرمایہ کاروں کو ان کی سرمایہ کاریوں کے بارے میں معلوماتی فیصلے کرنے میں بھی مدد فراہم کریں گی۔پی ایس ایکس کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر نے اپنی کلیدی تقریر میں کہا کہ یہ پی ایس ایکس کے لیے اور میرے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ طویل غور و خوض اور تبادلہ خیال کے بعدپی ایس ایکس نے پی ایس ایکس ای ایس جی پریمیئر اور رپورٹنگ گائڈنس دستاویز کو متعارف کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ ہماری صنعت کے ساتھ شراکت داری میں ایک نئے سفر کاآغاز ہے۔ انہوں نے فہرست میں شامل کمپنیوں پر اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیاں اسے منظور کریں گی اور اس پر عملدرآمد کریں گی ۔ ای ایس جی گائیڈنس میں ذمہ دار اور پائیدار کاروباری طریقوں کے کلچر کو فروغ دینے کی صلاحیت ہے جو ہماری لسٹڈ کمپنیوں کی ای ایس جی ڈیٹا کو مثر طریقے سے بنانے اور استعمال کرنے اور ای ایس جی کے اکاونٹنگ اور تخمینے کی پیچیدگی، ای ایس جی خطرات اور مواقع کا اندازہ لگانے کی صلاحیت کی حمایت کرتی ہے۔

یہ کمپنیوں کی اندرونی اور بیرونی مسابقت کو بڑھانے کے لیے ای ایس جی جدت طرازی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے اور اس سے فائدہ اٹھانے میں بھی مدد کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا، لسٹڈ کمپنیوں کو اس ای ایس جی پریمیئر اور رپورٹنگ گائیڈنس دستاویز میں رپورٹنگ کے طریقہ کار کے لحاظ سے تمام مواد مل سکے گا،انہوں نے پی ایس ایکس ٹیم اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ای ایس جی پریمیئر اور رپورٹنگ گائیڈنس اجرا پر مبارکباد پیش کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں