سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالرز کی جانب سے اسکول ایجوکیشن کمیشن کے قیام کی تجویزپیش
جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:38
(جاری ہے)
ان میں سے ایک اسکول ایجوکیشن، دوسرا کالج اور تیسرا جامعات کا نظام چلارہے ہیں۔
ان کا نظام تین علیحدہ علیحدہ سیکریٹریز اورجنرل کیڈر کے افیسرز کے ذریعے چلایا جارہا ہے، جن کے معمول کے تبادلوں اور دیگر محکموں سے لوگوں کی تعیناتی کے باعث عوام تک بہتر نتائج نہیں پہنچتے۔ وائس چانسلر سندھ مدرسہ یونیورسٹی نے کہا کہ حکومتی مسائل کی وجہ سے آج تعلیم کا نظام تباہ حال ہے، تعلیمی نظام چلانے والے تمام محکمے بغیر کسی ذہنی ہم آہنگی اور کوآرڈینیشن کے اپنا نظام چلارہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ اس کمیشن کا سربراہ چیئرمین کو ہونا چاہئے جس کی تعلیم پی ایچ ڈی ہو۔ جس کے پاس تعلیم کے میدان میں کام کرنے کا بے حد تجربہ ہو جبکہ وزیراعلی اس کمیشن کا سربراہ ہوگا۔ کمیشن کے ماتحت مختلف ذیلی ادارے قائم کیے جائیں ، جن میں اساتذہ کی سلیکشن، کیپسٹی بلڈنگ اینڈ ٹریننگ ، انفراسٹرکچر اینڈ فزیکل فیسلیٹیشن ، داخلوں کی استعداد کار بڑھانے ،مانیٹرنگ اینڈ ایوالیوایشن، سرکاری و نجی اور مدرسہ ایجوکیشن کی ونگز قائم کی جائیں۔ وائس چانسلر ایس ایم آئی یو نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ اسکولز کی مینجمنٹ مقامی حکومتوں کے حوالے کی جائے جبکہ کمیشن تعلیم کے اہم اداروں میں صرف سہولت کار کا کردار ادا کرے۔ اس نئے مینجمنٹ سسٹم سے صوبے کے طالبعلموں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گاکیوں کہ 52 فیصد طالبعلم اسکولوں سے باہر ہیں جو کہ کے پی کے اور پنجاب سے بھی زیادہ تعداد ہے۔وائس چانسلر سندھ مدرسہ یونیورسٹی نے کہا کہ پاکستان بننے سے ابتک 9 مختلف ایجوکیشن پالیسیزمرتب کی گئی ہیں۔ لیکن ہمیں صرف ایک تعلیمی پالیسی رائج کرنے کی ضرورت ہے جو کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے 1948 میں تیار کی تھی۔دنیا بھر میں تعلیمی پالیسی جامعات تیار کرتی ہیں اور جامعات کی تھنگ ٹینک اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہیں اس طرح ایس ایم آئی یو کی تھنک ٹینک بھی تعلیمی نظام کو ازسرنو مرتب کرنے کیلئے کام کررہی ہے تاکہ اس سے ملک اور قوم کو فائدہ پہنچ سکے۔ آخر میں صحافیوں نے وائس چانسلر ایس ایم آئی یو سے اس تجویز سے متعلق مزید سولات بھی کیے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی