پانچ باریاں لینے کے باوجود بھی ملک کے مسائل جوں کے توں ہیں،عمران خان
یہاں سب سے زیادہ خراب پولیس سندھ اور پنجاب کی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ پولیس کو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے، ٹرانسپورٹرز سے خطاب
پیر 19 مارچ 2018 20:30
(جاری ہے)
بیس سال تک ن لیگ اور پی پی پی نے اپنی اپنی باری ضرور پوری کی لیکن عوام کے مسائل حل نہیں کیے۔
جب کسی ملک کی قیادت بدعنوان ہوتی ہے تو پولیس درست نہیں ہوسکتی۔ جب بدعنوانی ہوتی ہے تو ملک نیچے سے اوپر نہیں جاتا بلکہ مزید نیچے آتا ہے۔ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں عمران خان آپ کا کپتان ہوگا اور ہم مل کر بدعنوان مافیا کو شکست دیں گے۔ کرپشن اور موجودہ حکمران ملک کے لیے کینسر ہیں جو اس کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ زرداری اور نواز شریف کے آنے سے پہلے ہر پاکستانی پر تیس ہزار کا قرضہ تھا۔ ان کے آنے کے بعد ایک لاکھ بڑ ھ گیا۔ ملک میں مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے۔ جو پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں، وہ عوام پر خرچ ہوگاتو قوم کھڑی ہوجائے گی۔ یہ لوگ پیسہ چوری کرتے ہیں اور ملک کو مقروض کردیتے ہیں۔ قوم غریب اور چور لوگ امیر ہوتے جا رہے ہیں۔ ’’کیوں نکالا‘‘ والے کو چوری کرنے پر نکالا گیا۔ اس موقعے پر چیئرمین آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ہم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل سننے کے لیے یہاں تشریف لائے۔ تمام ٹرانسپورٹرز روڈ نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ ہماری اپنی پولیس ہمیں پریشان کرتی ہے۔ تمام ٹرانسپورٹرز آپ سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ ہم آپ کو اگلا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہمیں خیبرپختونخواہ کی پولیس سے کوئی پریشانی نہیں۔ ہمیں خیبر پختونخواہ جیسی پولیس پورے ملک میں چاہئے۔ یہاں ہمارے ٹیکس سے پیسہ لینے والی پولیس ہمیں ہی پریشان کرتی ہے۔ ہماری گاڑیاں روک کر ان سے رشوت مانگی جاتی ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار