جماعت اسلامی کا لیاقت نیشنل لائبریری میں قرآن سیکشن بند کرنے پر اظہار تشویش

قرآن سیکشن بن کرنے کا نوٹس لیکر تحقیقات اور لائبریری میں صفائی ستھرائی سمیت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ممتازسہتو

اتوار 20 مئی 2018 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ نے لیاقت نیشنل لائبریری میں قرآن سیکشن بند کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات اور لائبریری میں صفائی ستھرائی سمیت محققین اور مطالعہ کرنے والے طلباء کو تمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ 1950 میں قومی کتب خانہ کی صورت میں قائم ادارہ علم کے پیاسوں کی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ہزاروں لوگ مطالعہ کیلئے آتے مگر کچھ عرصے سے لائبریری میں صفائی ستھرائی،عملے کی کمی کی شکایات کے بعد اب لائبریری کے اہم شعبہ قرآن سیکشن کا بند ہونا انتہائی تشویش ناک ہے۔ امریکی سینٹر اور این جی اوز کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ کی وجہ سے قرآن سیکشن سمیت اسلامی علوم کی کتب ناپید ہوتی جارہی ہیں انتظامیہ کے اس عمل سے محققین اسلامی کتب اور طلبہ مطالعہ کی سرگرمیوں سے محروم ہو گئے ہیں۔ صوبائی رہنما نے زور دیا ہے کہ متعلقہ ادارے لیاقت لائبریری میں قرآن سیکشن بن کرنے کا نوٹس لیکر تحقیقات اور لائبریری میں صفائی ستھرائی سمیت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں