نقیب اللہ محسود کے والد نے اے ٹی سی ٹو جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
رائو انوار کی گرفتاری سے اب تک ہماری کسی درخواست کو نہیں سنا گیا، مقدمہ کسی اور عدالت میں منتقل کیا جائے ، درخواست میں موقف
پیر 16 جولائی 2018 21:27
(جاری ہے)
واضح رہے کہ دس جولائی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم رائو انوار کی درخواست ضمانت پر منظور کرلی تھی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پانچ جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور انہیں 10 لاکھ روپے زرضمانت مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں ضمانت مل گئی، آج ثابت ہو گیا کہ بے قصور ہوں، مجھے بد نیتی کی بنیاد پرمقدمے میں ڈالا گیا جس میں اٹھانے والوں کا ذکر ہے نہ مارنے والوں کا،انہوں نے کہا کہ 99 گواہوں میں سے کسی نے میرا نام نہیں لیا، کیس خراب کیا گیا ہے اصل ملزمان بھی بچ جائیں گے۔گذشتہ سماعت کے موقع پر نقیب اللہ قتل کیس کے تفتیشی افسرایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا تھا کہ نقیب اللہ کیس کے مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے جو انتہائی بااثر ہیں اور ان سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں مشکلات ہیں۔ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ اداروں سے مفرور ملزمان کی سفری معلومات مانگی ہیں جو اب تک موصول نہیں ہوئیں جب کہ ہم نے تمام صورت حال سے عدالت کو آگاہ کیا ہے۔تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری میں رائو انوار کا اثر و رسوخ بھی کار فرما ہے تاہم ہم نے ایمانداری سے شواہد اکھٹے کر کے عدالت میں جمع کرا دیے ہیں۔ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ رائوانوار کی گرفتاری کے بعد لوگوں میں تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے، تیرہ جنوری کے بعد شہر میں انکاوئنٹرز اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کم ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ مدعی مقدمہ کے وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی اور ایس ایس پی ملیر منیر احمد شیخ کو حال ہی میں خط لکھا تھا جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ نقیب اللہ قتل کیس کی پیروی کرنے والے سیف الرحمان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔خط میں کہا گیا تھا کہ سیف الرحمان حلقہ این اے دو سو بیالیس سے سیاسی جماعت کے امیدوار بھی ہیں جنہیں فون کال پر کہا گیا کہ را انوار بے قصور ہے اس لیے مقدمے کی پیروی سے پیچھے ہٹ جا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی
پاکستان میں صرف 5 فیصد لوگ ہی پسند کی شادی کر پاتے ہیں،گیلپ سروے
کراچی، کم سن بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
ْپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
کراچی: سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی
سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
محکمہ اوقاف اور شہریوں میں زمین کی ملکیت کے تنازع کا کیس، التوا مانگنے پر چیف جسٹس برہم
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ