عام انتخابات: 45 ہزارعازمین حج ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم رہیں گے

جمعہ 20 جولائی 2018 16:50

عام انتخابات: 45 ہزارعازمین حج ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم رہیں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) انتخابات میں چند دن باقی رہ گئے، عام انتخابات میں 45 ہزارعازمین حج ووٹ کا حق استعما ل نہیں کرسکیں گے،پچیس جولائی تک یہ عازمین سعودی عرب چلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پچیس جولائی تک پینتالیس ہزار عازمین حج سعودی عرب چلے جائیں گے،جس کے باعث وہ ووٹ ڈالنے سے محروم رہیں گے۔ذرائع کاکہناہے کہ بلوچستان کے تمام 4 ہزار 733 عازمین حج ووٹ ڈال سکیں گے۔وہاں فلائٹ آپریشن 27 جولائی سے شروع ہوگا۔اب تک 14 ہزارسے زائد سرکاری غیرسرکاری سکیم کے تحت عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں