عام انتخابات 2018کے لیے ملک بھر کی طرح سندھ کے پولنگ اسٹیشنز پرسی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا 90 فیصد کام مکمل کرلیا گیا

اتوار 22 جولائی 2018 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحت آئندہ عام انتخابات 2018کے لیے ملک بھر کی طرح سندھ کے پولنگ اسٹیشنز پرسی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا 90 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 4 کیمرے لگائے گئے ہیں،سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ آئی پی ڈے اینڈ نائٹ ویژن کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

سندھ بھر کے 5576 حساس پولنگ اسٹیشنوں پر تقریبا 70 کروڑ روپے کی لاگت سے 20 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جارہے ہیں جن کی ہارڈ ڈسک میں 24 گھنٹے ریکارڈنگ ہوگی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال یا دھاندلی کی شکایت کی صورت میں ہارڈ ڈسک سے مدد لی جا سکے گی صوبہ سندھ کے جن علاقوں میں بجلی نہیں وہاں جنریٹرز اور دو گھنٹے کی بیک اپ والی بیٹری نصب کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے 29 اضلاع میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا 90 فیصد عمل مکمل کرلیا گیا ہے جن پولنگ اسٹیشنز پرتنصیب کا عمل مکمل نہیں ہوا وہاں آج کیمرے نصب کردیے جائیں گے۔ الیکشن کے افسران اورنگران صوبائی حکومت کے مطابق سندھ کی17ہزار747 پولنگ اسٹیشنز میں سے 65 فیصد پولنگ اسٹیشنزحساس قراردئییگئے ہیں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 4 کیمرے ایک کیمرہ پولنگ اسٹیشن کی راہداری اور 3 کیمرے پولنگ بوتھوں پر نصب کیے گئے ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ کیمرے چوری ہونے کے خدشہ کے پیش نظر ہرحساس پولنگ اسٹیشن پر کیمروں کی حفاظت کے لئے 4پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں