پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی سیّد مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعرات 16 اگست 2018 15:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکرٹری وقار مہدی، نائب صدر راشد ربانی اور سیکرٹری اطلاعات عاجز دھامراہ نے سیّد مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیّد مراد علی شاہ دوسری مرتبہ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ میں ہیٹ ٹرک عوام کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مسلسل عوامی خدمت اور کام کے سبب آج بھی عوام کو بھروسہ برقرار ہے، پیپلز پارٹی شہید قائدین کے مشن کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیة سندھ سیّد مراد علی شاہ کی قیادت میں صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جائیں گے اور عوامی مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت اور صوبے کی فلاح وبہبود کے لئے بھرپور جدوجہد کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا ہاتھ مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں