منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کے وکلا نے وارنٹ کی تصدیق شدہ کاپی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

ہفتہ 18 اگست 2018 17:42

منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کے وکلا نے وارنٹ کی تصدیق شدہ کاپی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کے وکلا نے وارنٹ کی تصدیق شدہ کاپی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کے وکلا نے وارنٹ کی تصدیق شدہ کاپی سے متعلق عدالت سے رجوع کرلیا ۔

(جاری ہے)

وکلا کی جانب سے ہاتھ سے لکھی درخواست اسپیشل جج بینکنگ کورٹ کے روبرو پیش کی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ مقدمے کی نقول فراہم کی جائیں۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے اس مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں ۔نجی بینک کے چئیرمین سمیت 20 افراد پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔ملزمان میں سابق صدر آصف زرداری اور انکی بہن فریال تالپور بھی شامل ہیں ۔ہ فریال تالپوراس کیس میں ضمانت حاصل کر چکی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں