ملک بھر کی طرح کراچی میںبھی آج((بدھ کو)عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبہ سے منائی جائے گی

فرزندان اسلام نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دیں گے عالم اسلام کی سر بلندی،ملک میں قیام امن، ترقی و خوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمہ اور کشمیر، فلسطین کی آزاد ی کے لیے بھی دعائیں کی جائیں گی

منگل 21 اگست 2018 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح کراچی میںبھی آج((بدھ کو)عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبہ سے منائی جائے گی ،فرزندان اسلام نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دیں گے ۔نماز عید کے بڑے اجتماعات عید گاہوں ،کھلے میدانوں اور مساجد میں منعقد ہونگے ۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد عالم اسلام کی سر بلندی،ملک میں قیام امن، ترقی و خوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمہ اور کشمیر، فلسطین کی آزاد ی کے لیے بھی دعائیں کی جائیں گی ۔

شہر میں امن امان کی صورتحال کو بحال رکھنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرلیے گئے ہیں ۔کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع باغ جناغ (پولو گرانڈ) میں منعقد ہو گا جہاں عام شہریوں سمیت سیاسی و سماجی رہنما ، تاجر برادری ،غیر ملکی سفارتکار عید کی نماز ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن عید کی نماز ٹی گرانڈ فیڈرل بی ایریا میں پڑھائیں گے اس کے علاوہ میمن مسجد ،فیضان مدینہ ،مرکزی عید گاہ ناظم آباد،جامع مسجد فاروق اعظم،جامع مسجد نیو ٹان، مسجد کنز الایمان،دار العلوم نعیمیہ سمیت شہر کی بڑی مساجد و امام بارگاہوں سے متصل مساجد میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہونگے ۔

اس حوالے سے حکومت نے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ،عید گاہوں، میدانوں، مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہوگی ۔نماز کی ادائیگی کے بعد فرزندان اسلام نے سنت براہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالی کی خوشنودی ورضا کے لیے جانوروں کی قربانی دیں گے اور رشتہ دار،عزیز و اقارب ، غرباو مساکین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جائیگا،،عید اضحی پر گائے، بکرے، دنبے، اونٹ کی قربانی دیں گے او ر یہ سلسلہ عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں