امیربخش بھٹوتحریک انصاف سندھ کے صدر،حلیم عادل سیکریٹری جنرل مقرر

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی ذمہ دری سونپ دی گئی

اتوار 23 ستمبر 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سندھ میں نیا تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دے دیاہے،امیربخش بھٹو کو تحریک انصاف سندھ کا صدر اور حلیم عادل شیخ کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی ذمہ دری سونپی گئی ہے۔تحریک انصاف کے اعلامیئے کے مطابق صوبے کو 3 تنظیمی اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔

حیدرآباد اور سکھر ڈوثرن کے الگ الگ صدر ہوں گے۔

(جاری ہے)

نئے پاکستان میں تحریک انصاف صوبہ سندھ میں نیا تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیدیا۔ تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی عارف علوی کے صدر بننے کے بعد کی گئی، قبل ازیں عارف علوی پی ٹی آئی سندھ کے صدر تھے۔ جن کی جگہ امیر بخش بھٹو کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ جنرل سیکرٹری کا عہدہ حلیم عادل شیخ نے سنبھالا ہے جب کہ کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد کراچی ڈیویژن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے۔۔ صوبہ سندھ کو تنظیمی لحاظ سے 3 اضلاع میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ کراچی، حیدرآباد اور سکھر ڈوثرن کے الگ الگ صدر ہوں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں