پی آئی اے ملازمین کا گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کا انکشاف

ڈیلی ویجز ملازمین اسلام آباد ایئرپورٹ دور ہونے کی وجہ سے نوکریوں پر نہیں آرہے چھوڑ کرچلے گئے ہیں،ترجمان

پیر 24 ستمبر 2018 20:38

پی آئی اے ملازمین کا گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کا انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پی آئی اے ملازمین کا گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کا انکشاف ہواہے، ملازمین کی عدم دستیابی کے باعث نجی کمپنی کے ملازمین سے کام لیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ملازمین کے گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کا انکشاف سامنے آیا،25 سے 30 ملازمین اسلام اباد ائیرپورٹ کے بجائے راولپنڈی بکنگ افس میں حاضری لگا کر غائب ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملازمین کی عدم دستیابی کے باعث اسلام آباد ایرپورٹ پر نجی کمپنی کے ملازمین سے کام لیا جا رہا ہے، نجی کمپنی کے ملازمین کو ہر ماہ پی آئی اے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کر رہا ہے۔دوسری جانب ترجمان پی آئی ای نے بتایاکہ ڈیلی ویجز ملازمین اسلام آباد ایئرپورٹ دور ہونے کی وجہ سے نوکریوں پر نہیں آرہے چھوڑ کرچلے گئے ہیں، بیشتر ملازمین حج ڈیوٹیوں پر سعودی عرب گئے ہوئے ہیں ، نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر افرادی کمی کو دور کرنے کیلئے پی آئی اے نے عارضی طور پر نجی کمپنی کے ملازمین کی خدمات حاصل کی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں