وزیراعلیٰ سندھ سے وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کی ملاقات

سول اصلاحات پر کام کررہے ہیں اور اصلاحات سے متعلق اپنی تجاویزات وفاقی ٹاسک فورس کو بھیجیں گے، سید مراد علی شاہ

پیر 15 اکتوبر 2018 15:35

وزیراعلیٰ سندھ سے وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ہمارے اصلاحات لانے کا مقصد نظام کو بہتر کرنا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پیرکووزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ اور ڈاکٹر عشرت حسین کے مابین ملاقات میں سول اصلاحات اور آسٹرٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ سول اصلاحات پر کام کررہے ہیں اور اصلاحات سے متعلق اپنی تجاویزات وفاقی ٹاسک فورس کو بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے اصلاحات میں ہر سروس کیڈر کو اچھا کیریئر دیں گے اور حکومت ہر ایک ملازم کو مقررہ وقت پر ترقی کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔مراد علی شاہ نے کہاکہ آسٹرٹی سے متعلق حکومت سندھ کام کررہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں