پانی چوروں کے خلاف بھر پور کارروائی شروع کی جائے گئی،کراچی کو اس کے حصے کا پانی ملنا چاہیئے مگر واٹر بورڈ خود پانی چوری میں ملوث ہے، فیصل واوڈا

کراچی کی عوام سے پانی کی تقسیم پر ظلم کیا جا رہا ہے پانی کی چوری بہت ہے اب دراوت ڈیم ان کی منسٹری خود چلائے گی،وفاقی وزیر برائے پانی و آبی وسائل

پیر 15 اکتوبر 2018 19:56

پانی چوروں کے خلاف بھر پور کارروائی شروع کی جائے گئی،کراچی کو اس کے حصے کا پانی ملنا چاہیئے مگر واٹر بورڈ خود پانی چوری میں ملوث ہے، فیصل واوڈا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیربرائے پانی وآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام سے پانی کی تقسیم پر ظلم کیا جا رہا ہے پانی کی چوری بہت ہے اب دراوت ڈیم ان کی منسٹری خود چلائے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے پانی و آبی وسائل فیصل واوڈا نے دراوت ڈیم پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پانی چوروں کے خلاف بھر پور کارروائی شروع کی جائے گئی،کراچی کو اس کے حصے کا پانی ملنا چاہیئے مگر واٹر بورڈ خود پانی چوری میں ملوث ہے،انہوں نے کہا کہ گیارہ ارب روپے کی لاگت سے تیار ڈیم تباہ کیا جا رہا ہے، سندھ حکومت کی نااہلی ہے کہ اتنے بڑے پراجیکٹ کو وہ لینے کو تیار نہیں ہے ،پچیس ایکٹر زمین کو سیراب کرنے کئے لئے اربوں روپے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ وہ زمین بھی آدھی سرکاری ہے اور آدھی قبضے کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب دراوت ڈیم انکی منسٹری خود چلائے گئی، پانی کی چوری بہت ہے کراچی کی عوام سے پانی کی تقسیم پر ظلم کیا جا رہا ہے،اگرسندھ حکومت ڈیم لینے کو تیار نہیں تو انہوں نے دو ہفتوں میں ڈیم کے انتظام سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے ڈیم سے کراچی کی عوام کو پانی فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں