اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںکراچی کو ایک کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل

کراچی کو ایک کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2018ء)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو ایک کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایک ماہ میں تیسری بار ایسا ہوا ہے کہ پائپ لائن پھٹنے سے دو کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

(خبر جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی موٹریں ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور پانی کا بیک پریشر پائپ لائن پھٹنے کا سبب بنا۔

72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو ایک کروڑ 80 ہزار گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوئی ہے اور مرمت تک شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کا بحران رہے گا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی واٹر بورڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ چکا ہے اور پائپ لائن کی مرمت کا عمل جاری ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں