دریائے سندھ پر ڈیمز کی تعمیر کے خلاف سندھ عوامی مارچ 10 روز میں200 کلو میٹر پیدل مارچ کر کے گھگھر کے راستے کراچی کی حدود میں داخل ہو گیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) دریائے سندھ پر ڈیمز کی تعمیر کے خلاف سندھ عوامی مارچ 10 روز میں200 کلو میٹر پیدل مارچ کر کے گھگھر کے راستے کراچی کی حدود میں داخل ہو گیا۔ گھگھر اور گلشن حدید میں سیاسی سماجی کارکنان اور علاقہ مکینوں کی جانب سے والہانہ اسقبال، پھول پاشی مارچ کے رہنمائوں کو اجرک کے تحائف پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

قافلہ رات گلشن حدید میں قیام کے بعد آج(ہفتہ) رزاق آباد پہنچے گا ۔بعد ازاں بھینس کالونی،ریڑھی ،ابراھیم حیدری،سے ہوتا ہوا 25 اکتوبر کوگورنر ہائوس پہنچ کر دھرنا دیگا۔ فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ ریائے سندھ خشک پڑا ہوا ہے۔ پانی کی مصنوئی قلت پیدا کرنے کے سندہ کی 80 فیصد زراعت تباہ کردی گئی ہے۔سمندر 40 لاکھ ایکڑ زمین نگل گیا ہے۔ انڈس ڈیلٹا کی12 لاکھ مکین نقل مکانی کرگئے ہیں۔ ہم اب بھی منظم نہ ہوئے تو تباہی ہمارا مقدر بن جائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں