بلدیہ وسطی کونسل اجلاس میںشاہراہوں کو اولیأ کرام کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور
سڑکوں کے نام اکابرینِ ملّت کے نام سے منسوب کرنا اپنی شناخت کی بقا کے لئے ہے، ریحان ہاشمی
اتوار 21 اکتوبر 2018 20:00
(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی شاہراہوں اور سڑکوں کو اولیاء کرام اور اکابرینِ مِلّت کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد اپنی شناخت کی بقأ ہے تاکہ ہماری نئی نسل اسلام کی نامور شخصیات کے ناموں سے واقف رہیں انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر قائم ہوا اور اولیاء کرام نے برصغیر پاک و ہند میں اسلام پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ،اولیاء کرام ہماری شناخت ہیں ۔
وائس چئیرمین سید شاکر علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں اور شاہراہوں کے نام اولیاء کے ناموں سے منسوب کرنے کا رواج بہت قدیم ہے اور آج بھی ایران ، سعودی عرب و دیگر اسلامی ممالک میں یہ رواج جاری ہے۔ البتہ سڑکوںکے نام رکھتے وقت شہریوں کے مزاج و طبیعت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ اجلاس میں قراد اد منظور کی گئی کہ پاور ہاوس چورنگی تا 4Kچورنگی سروس روڈ کو حضرت امامِ اعظم ابو حنیفہ ؒ کے نام سے اور جامع مسجد خدیجة الکبریٰ تا جامع مسجد قادری سیکٹر 5-Eنیوکراچی روڈ کو مُبلّغِ اسلام، امیرِ جماعت اہلِ سُنّت ، سابقہ ایم این اے حضرت علّامہ سید شاہ تُراب الحق قادری ؒ کے نام سے منسوب کردیا جائے ،قرار داد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور ی دی ،ایوان نے سابق مور پارک واقع عزیزآباد بلاک نمبر۸ کے نام کو تبدیل کرکے حضرت بابا تاج الدین ؒ اولیاء کے نام سے منسوب کرکے '' تاج پارک '' رکھنے کی بھی منظوری دی ۔ جبکہ بلدیہ وسطی میںپانی کی قلت کے باعث ضلع وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے مقامی NGO کی مدد سے مختلف جگہوں پر سیوریج کے پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ اجلاس میں ضلع وسطی کی عوام کو پاسپورٹ بنانے میں دشواری کے تحت ضلع وسطی میں پاسپورٹ آفس کے قیام اور ضلع وسطی میں ڈرائیونگ لائسینس کی مزید برانچ کے قیام کے مطالبہ کی قرارداد بھی پیش کی گئی ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار