مجھے ذیا بیطس کا مرض لاحق ہے ،ْ مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ دوڑ لگاتا ہوں ،ْ وسیم اکرم

اب وقت آگیا ہے اپنے مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے محنت شروع کی جائے ،ْ عالمی دن کے موقع پر پیغام

بدھ 14 نومبر 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ذیابیطس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ مجھے بھی ذیابیطس کا مرض لاحق ہے۔ سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ میں اپنے اس مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ دوڑ لگاتا ہوں اور اس کے ساتھ ورزش بھی کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ کام کر سکتا ہوں تو پھر آپ کیوں نہیں کرسکتے۔

وسیم اکرم نے ذیابیطس کے مریضوں کو ہمت دلاتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے محنت شروع کی جائے۔ویڈیو کے ساتھ موجود ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام بھی دیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اگر ذیابیطس کے مرض کو کنڑول کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ کی بنیاد پر ورزش کو معمول بنالیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں