سندھ سے گرفتار خواجہ سعد رفیق کے پارٹنرقیصر امین بٹ کا سفری ریمانڈ

سابق رکن اسمبلی نیب میں پیراگون کیس شروع ہونے کے بعد سے روپوش تھے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 15 نومبر 2018 12:47

سندھ سے گرفتار خواجہ سعد رفیق کے پارٹنرقیصر امین بٹ کا سفری ریمانڈ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 نومبر۔2018ء) سندھ کے علاقے خیرپور میں صنعت کار کے بنگلے پر چھاپہ کے دوران گرفتار کیے جانے والے پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر‘مسلم لیگ نون لاہور کے تاجرراہنماءاورسابق رکن پنجاب اسمبلی قیصر امین بٹ کو بینکنگ کورٹ ون میں پیش کرکے عدالت سے ملزم کا 6 روزہ سفری ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے.

قیصرامیں بٹ کے مسلم لیگ نون اور سابق وزیرریلولے خواجہ سعد رفیق کے انتہائی گہرے مراسم ہیں تاجرتنظیم کی سیاست سے رکن پنجاب اسمبلی تک انہیں خواجہ سعد رفیق کی تائید اورحمایت حاصل رہی.

(جاری ہے)

ڈی جی نیب سکھر مرزا محمد عرفان بیگ نے رینجرز اور پولیس کے ہمراہ گزشتہ روز خیرپور کے علاقہ کوٹ ڈیجی میں شوگر ملز مالک مبین جمانی کے بنگلے پر ماراجہاں سے قیصر امین بٹ کو گرفتار کیا گیا جو پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمیٹڈکے ڈائریکٹر ہیں اور نیب کو کرپشن کیس میں مطلوب تھے .

ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ نیب میں پیراگون کیس شروع ہونے کے بعد روپوش ہوگئے تھے. نیب نے پنجاب میں کرپشن مقدمات میں مطلوب ملزم قیصر امین بٹ کو بینکنگ کورٹ ون میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو 6 روزہ سفری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا. ذرائع کے مطابق ملزم کو لاہور منتقل کرکے نیب پنجاب کے حوالے کیا جائے گا. قیصرامیں بٹ کے مسلم لیگ نون اور سابق وزیرریلولے خواجہ سعد رفیق کے انتہائی گہرے مراسم ہیں تاجرتنظیم کی سیاست سے رکن پنجاب اسمبلی تک انہیں خواجہ سعد رفیق کی تائید اورحمایت حاصل رہی.

ڈی جی نیب سکھر مرزا محمد عرفان بیگ نے رینجرز اور پولیس کے ہمراہ گزشتہ روز خیرپور کے علاقہ کوٹ ڈیجی میں شوگر ملز مالک مبین جمانی کے بنگلے پر ماراجہاں سے قیصر امین بٹ کو گرفتار کیا گیا جو پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمیٹڈکے ڈائریکٹر ہیں اور نیب کو کرپشن کیس میں مطلوب تھے . ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ نیب میں پیراگون کیس شروع ہونے کے بعد روپوش ہوگئے تھے. نیب نے پنجاب میں کرپشن مقدمات میں مطلوب ملزم قیصر امین بٹ کو بینکنگ کورٹ ون میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو 6 روزہ سفری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا. ذرائع کے مطابق ملزم کو لاہور منتقل کرکے نیب پنجاب کے حوالے کیا جائے گا.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں