گورنرسندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

حکومت وکلاء برادری کے مسائل اوراس کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ عمران اسماعیل

منگل 20 نومبر 2018 20:24

گورنرسندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے وژن کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہے، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں وکلاء برادری بھی بھرپور کردار اد ا کررہی ہے ، ،حکومت وکلاء برادری کے مسائل اوراس کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد سے گورنر ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا جس کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر سید حیدر امام رضوی کر رہے تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ فلاحی ریاست کی تشکیل اورمعاشرہ میں انصاف عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت کے ساتھ مل کر وکلاء برادری ایسا میکنزم تیار کرے جس سے عام آدمی کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی میں مدد ملے اس ضمن میں وکلاء برادری تفصیلی تجاویز فراہم کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاگڈ گورننس اور قانون کی حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ سب سے بڑی ذمہ داری وکلاء حضرات پر عائد ہوتی ہے اور انہیں اس حوالے سے سوفیصد یقین ہے کہ وکلا ء اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کر تے رہیں گے،فراہمی انصاف میں وکلاء اہم کردار ادا کر رہے ہیں، بار اور بینچ نظام انصاف کے دو اہم ستون ہیں۔ قانون دان برادری کا ملک میں آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالا دستی کے حصول میں ناقابل فراموش کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں