نیب کی نثار کھوڑو، شرجیل میمن سمیت اہم شخصیات کے خلاف انکوائری کی منظوری

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) چیئرمین نیب جاوید ا قبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں اہم انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں 16 انکوائریوں کی منظوری دی گئی، جس میں نثار کھوڑو، محکمہ خوراک سکھر کے افسران کے خلاف انکوائری بھی شامل ہے ۔اجلاس میں مجموعی طور پر 16 انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

نیب اعلامیہ کے مطابق سابق ایم این اے پیر صابر شاہ، محکمہ محصولات ڈی آئی خان کے افسران، اہل کاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ نیب نے ایم ڈی نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن وقار زاہد میر، قائم مقام ایم ڈی اوگرا، او جی ڈی سی ایل انتظامیہ، ایم پی اے عبدالکریم سومرو، شرجیل میمن، قیصر عباس کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی ہے۔نیب نے محکمہ محصولات چوبارہ لیہ کے اہل کاروں، محکمہ خوراک سکھر کے افسران، اہل کاروں، نیشنل پاور پارک مینجمنٹ کمپنی، گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں