صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اینگرو لیڈرشپ اکیڈمی کا افتتاح کردیا

پیر 17 دسمبر 2018 17:46

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اینگرو لیڈرشپ اکیڈمی کا افتتاح کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اینگرو لیڈرشپ اکیڈمی کا افتتاح کردیا ہے۔ یہ اکیڈمی کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ کے احاطے میں واقع ہے۔ اینگرو کا لیڈرشپ اکیڈمی کے قیام کا مقصد ہائی پرفامنس کلچر اور آئندہ آنے والی نسلوں میں غیر معمولی اقدار پیدا کرنا ہے۔ اینگرو لیڈرشپ اکیڈمی پاکستان کی آئندہ نسلوںکی قیادت کیلئے بنیاد فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے جس کا مقصدورلڈ کلاس کنسلٹنگ فرم مکینزی اینڈ کمپنی کی قیادت میں 21ویں صدی کیلئے عالمی معیار کی قیادت تیار کرنا ہے۔

مکینزی اینڈ کمپنی نے اکیڈمی کو فروغ دینے میں مددفراہم کی ہے۔ کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈر شپ کے بانی اور چیئرمین، اینگرو کارپوریشن اور دائود فائونڈیشن کے چیئرمین حسین دائود اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ انسانی ترقی میں سرمایہ کاری شارٹ ٹرم فنانشل ریٹرن سے کہیں بہتر ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نے پاکستان میں لوگوں کو ترقی دینے کی ضرورت پر زوردیا جوکامیاب اداروں کی قیات کیلئے باصلاحیت اور پر اعتماد ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ اکیڈمی ان افراد کی زندگی میں سیکھنے کاآغاز ہے جو اپنے کردار کی طاقت کو بہتر بنانا چاہتے ہیںاور اپنے اند ر اعتماد اور احترام رکھتے ہیں اور پھر دوسروں پر اعتماد کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔اس موقع پر اینگرو کارپوریشن کے صدر غیاث خان نے اینگرو میں ٹیلنٹ کی بنیاد اور اس کو بڑھانے کے فلسفہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں احساس ہے کہ قیادت کی تیاری میں جاب کے دوران عملی طورپر سیکھنے، کلاس روم میں ٹریننگ اور خودعکاسی میں توازن برقرار رکھنا ضروری ہے۔

اسی مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم اینگرو لیڈرشپ اکیڈمی قائم کررہے ہیں جو لوگوں کی ذاتی تبدیلیوں کو نظر انداز کرکے انہیںاینگرو اور اس سے باہر تبدیلی کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔ انہوں نے چیئرمین کے ویژن اور اور مکینزی کی رہنمائی کا شکریہ ادا کیا۔ اینگرو لیڈرشپ اکیڈمی میں بطور نالج پارٹنر مکینزی اکیڈمی نے آرگنائزیشن لیڈرشپ کی صلاحیتوںکو بڑھانے کیلئے ایک مضبوط نصاب تیارکیاہے۔

پروگرامز کا مقصد ٹیلنٹ کی ترقی، کاروباری ذہن سازی کو فروغ دینااور فیصلہ سازی کی اہلیتوں کی تعمیرہے۔ لیڈرشپ ماڈل میں انسان میں موجود 6اہم صلاحیتوں اور 22طرزِ عمل کی نشاندہی کی گئی ہے جو اینگرو کے مطابق موئثر قیادت تیار کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ کورسز سیکھنے کا ایک منفرد تجربہ فراہم کریں گے جن میں کلاس روم سیشنز، فیلڈ ورک، تجربہ، ڈیجیٹل لرننگ ماڈلز اور اینگرو لیڈرشپ ماڈل کا منتخب مواد شامل ہیں۔

اس موقع پر مکینزی اینڈ کمپنی کے سینئر پارٹنر سلمان احمد نے کہاکہ پاکستان میںموجودہ اور آنے والی قیادت کو گروم کرنے کیلئے پہلی بی۔اسپوک کارپوریٹ اکیڈمی متعارف کراتے ہوئے اینگرو ملک میں لیڈرشپ ڈیلوپمنٹ کا ایک نیامعیار مقرر کررہی ہے۔لیڈرشپ کے سفر میں شریک تمام شرکاء کیلئے سیکھنے اور صلاحیت کو بڑھانے کیلئے پروگرامز میںبہترین مشق کے ساتھ ساتھ جدید تکنیکس شامل ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ اداروںکیلئے مسابقتی فوائد میں لیڈر شپ کی کوالٹی، ہائی پرفامنس کلچرز پائیدار ذریعہ ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ اس پروگرام میں ہمیں نالج پارٹنر کا اعزاز حاصل ہے۔ اس اکیڈمی کو اینگرو میں لوگوں کی تبدیلی کے سفر کا لازمی حصہ بناناہے اور اس میں لیڈنگ سیلف، لیڈنگ ٹیمز، لیڈنگ بزنس اور لیڈنگ چینج کے کورسز شامل ہیں۔اکیڈمی اداروں اور کمپنیوں کی ضرورت کے مطابق کسٹمائزڈ کنٹینٹ کے ذریعے اپنی خدمات اور لیڈرشپ فلاسفی پرائیویٹ اور پبلک سیکٹرمیں توسیع دے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں