پاکستان صنفی برابری کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بدترین ملک قرار
مصر، سعودی عرب، یمن اور پاکستا ن میں انتظامی عہدوں پر خواتین کی تعداد سب سے کم ہے، ڈبلیوای ایف
بدھ 19 دسمبر 2018 13:48
(جاری ہے)
پاکستان اقتصادی شراکت داری اور مواقعوں کے لحاظ سے 146، صحت میں 145 جبکہ سیاسی اختیارات کے لحاظ سے 97 کے درجے پر فائز ہے۔
آبادی کے لحاظ سے پاکستان میں ایک اعشاریہ 93 سالانہ کے اعتبار سے اضافہ ہورہا ہے۔خوش آئند بات یہ ہے کہ ملک میں مساوی تنخواہ اور تعلیم کے حصول کے حوالے سے خاصی بہتری دیکھنے میں آئی ہے تاہم فہرست کے نچلے درجے میں موجود ممالک کی تیزی سے بہتر ہونے کی صلاحیت کے اعتبار سے پاکستان میں اس بہتری کی رفتار غیر تسلی بخش ہے۔عالمی ادارے کے مطابق تعلیم، صحت اور سیاسی نمائندگی میں خواتین اس سال پیچھے دکھائی دی گئیں۔دوسری جانب عالمی سطح پر اس وقت بھی مرد و خواتین کی تنخواہوں میں اب بھی تقریبا 51 فیصد کا فرق موجود ہے جبکہ صنفی فرق جو 32 فیصد ہے اسے بھی ختم کرنا باقی ہے۔ڈبلیو ای ایف کے مشاہدے میں یہ بات بھی آئی کہ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریاضی کے شعبہ جات میں ملازمتوں کے بڑھتے مواقعوں کے باوجود خواتین کی نمائندگی میں کمی ہے بالخصوص مصنوعی ذہانت کے شعبہ میں خواتین کی تعداد انتہائی کم یعنی کل ملازمین کا محض 22 فیصدہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے 149 ممالک میں سے صرف 17 میں خواتین ریاست کی سربراہ ہیں جبکہ 18فیصد خواتین وزرا کے عہدوں پر کام کررہی ہیں اور عالمی سطح پر پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی 24 فیصد ہے۔اسی طرح جن ممالک کے اعدا د و شمار میسر ہیں ان میں 34 فیصد انتظامی عہدوں پر خواتین فائز ہیں جبکہ بدترین کارکردگی دکھانے والے 4 ممالک پاکستان، سعودی عرب، یمن اور مصر میں یہ شرح محض 7 فیصد ہے۔عالمی سطح پر خطے میں صنفی مساوات کے لحاظ سے جنوبی ایشیا دوسرے کم ترین درجے پر موجود ہے جس کے بعد مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور سب سہارا افریقہ کا خطہ ہے۔دوسری جانب یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں جنوبی ایشیا میں دنیا کے دیگر خطوں کے مقابلے صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کی کارکردگی سب سے تیز ہے جس کے 7 ممالک میں سے 4 نے گزشتہ برس کے مقابلے میں اپنی درجہ بندی بہتر بنائی جبکہ دیگر 3 ممالک کے درجے میں کمی واقع ہوئی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ