جامعہ کراچی: بی اے ،بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

منگل 22 جنوری 2019 23:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بی اے ،بی کام پرائیوٹ، بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے بی اے ،بی کام اور بی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3800 روپے فیس کے ساتھ 24 جنوری2019 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے 1000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ فیکلٹی کی تبدیلی کے لئے 1500 روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔رجسٹریشن فارم اور بینک واچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کاؤنٹرنمبر3 پر جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں