آئی جی سندھ کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس

واردات کے دوران زخمی خواتین یا بچوں کے گھر انکی عیادت کیلئے جائیں،ڈاکٹرسیدکلیم امام

جمعرات 21 فروری 2019 17:07

آئی جی سندھ کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے امن وامان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے ڈی آئی جی ویسٹ کے آفس میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کی اور سیکیورٹی سمیت دیگر جرائم کیخلاف پولیس اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مزید ضروری ہدایات دیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ نے زون غربی کے اضلاع میں اسکولز، کالجز،جامعات، بینکس، کاروباری مراکز،صنعتی ایریاز،مارکیٹس سمیت مساجد،مدارس،امام بارگاہوں،اقلیتی عبادت گاہوں/مذہبی مقامات، مزارات،درگاہوں کے علاوہ اسمعٰیلی/بوہری جماعت خانوں اور میڈیا گروپ کے دفاتر پر سیکیورٹی ودیگر ضروری پولیس اقدامات پرخصوصی حوالوں سے بریفنگ دی اور پولیس ترجیحات کی تفصیلات کا احاطہ کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیر شیخ،ڈی آئی جی ویسٹ ڈاکٹرامین یوسف زئی کے علاوہ ضلع وسطی اور غربی کے ایس ایس پیز سمیت ایس ایس پیز انویسٹی گیشن وسطی اور غربی نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے کہا کہ کرائم انالیسز کے تحت جرائم کی مختلف نوعیت کی وارداتوں سے متاثرہ علاقوں کے منتخب کردہ پوائنٹس پرناکہ بندی ،اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کو ناصرف مذید ٹھوس بنایا جائے بلکہ ایسے علاقوں میں انٹیلی جینس کو بڑھاتے ہوئے ٹارگیٹڈ ایکشن کو بھی انتہائی مؤثراور کامیاب بنایا جائے ۔

انہوں نے واضح ہدایات دیں کہ وکٹم سپورٹ پروگرام کے تحت اسٹریٹ کرائمز ودیگر واقعات میں باالخصوص زخمی خواتین اور بچوں کی عیادت کیلئے انکے گھرجائیں اور مجھے بھی ساتھ لیکر جائیں جسکا مقصد شہریوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں بتانا کہ پولیس انکے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جرائم کیخلاف پولیس کی مدد کرنیوالوں کو بہادر شہری کے خطاب کے ساتھ ساتھ انہیں نقد انعامات بھی دیئے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جرائم سے متاثرہ شہری کی ایف آئی آر کے اندراج اور ابتدائی پولیس اقدامات میں تاخیر ہرگزنہ کی جائے۔جبکہ تھانوں پر موصولہ دیگر شکایات کی تصدیق اور ایف آئی آر کے اندراج میں بھی فوری پولیس اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔علاوہ اذیں تھانوں سے رجوع کرنیوالے شہریوں کے ساتھ احسن سلوک اور مثبت برتاؤ کو بھی یقینی بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ جرائم کیخلاف جاری کاروائیوں کو مذید تیز اور مؤثربنایا جائے اور ایمرجینسی کی صورت میں درکار افرادی قوت کے لیئے فوری رابطہ کیا جائے تاکہ مستعد اور متحرک ریزرو پلاٹونز کے ذریعے جملہ ضروری پولیس اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں