سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس میں نامزد محمد مغیری کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

بدھ 20 مارچ 2019 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس میں نامزد محمد مغیری کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں نامزد شیر محمد مغیری کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیر محمد مغیری تعمیراتی کمپنی کے سی او او ہیں، نیب نے تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے گرفتاری سے روکا جائے، جس پر عدالت نے شیر محمد مغیری کی 10 لاکھ روپے کے عوض حفاظتی منظور کر لی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں