عباسی شہید ہسپتال کے ڈاکٹروں کی تنخواہیںاور فائر بریگیڈ کے ملازمین کے الائونسز فی الفور ادا کیے جائیں،حافظ نعیم الرحمن
دونوں ہی ادارے اہم ہیں، اگر ان کے کارکنان ہڑتال پر چلے جائیں اور شہر میں کوئی ہنگامی صورتحال ہوجائے تو پھر کیا ہوگا ، امیر جماعت اسلامی کراچی
جمعرات 21 مارچ 2019 22:54
(جاری ہے)
اگر ان دونوں اداروں کے کارکنان ہڑتال کردیں اور شہر میں خدا نخواستہ کوئی ہنگامی صورتحال ہوجائے تو پھر کیا ہوگا۔ ان احتجاجی ملازمین کو موردِالزام ٹہرانے کے بجائے ان کے واجبات کی ادائیگی کو ممکن بنایا جائے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ جب بجٹ میں تنخواہیں مختص کی جاتی ہیں تو پھر ملازمین کو ادائیگی کیوں نہیں کی جاتی۔
گزشتہ دنوں میئر کراچی وسیم اختر نے جب عباسی شہید اسپتال کا دورہ کیا تھا تو اس وقت بھی ان ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویشن کے ٹرینیرز نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد میئر کراچی نے فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے اٴْسی دن انکشاف کیا تھا کہ تنخواہوں کی رقم موجود ہے مگر ملازمین کو ادا نہیں کی جارہی ہے۔ وہ یہ انکشاف کرکے اور حکم دے کر چلے گئے مگر ملازمین ابھی تک اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق بلدیہ ہی کے اعلیٰ افسران یہ رقم بینک میں رکھ کر اس کامنافع کھاتے ہیں۔ جب شور مچتا ہے تو کچھ ادائیگی کردی جاتی ہے ورنہ اس کامنافع استعمال کرتے رہتے ہیں۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ بلدیہ کے زیر انتظام چلنے والے سارے ہی ادارے بدترین بدانتظامی کا شکار ہیں اور بلدیاتی قیادت کراچی کے مسائل حل کرنے کے بجائے اختیارات اور فنڈز کی کمی کا رونا روتی رہتی ہے۔ آج تک بلدیہ کی قیادت یہ نہیں بتاسکی کہ شہر کی سڑکوں پر جھاڑو دلوانے میں کون سے فنڈز درکار ہیں۔ اس کا عملہ موجود ہے مگر اس سے کام نہیں لیا جاتا۔یہ سلسلہ اب بند ہو نا چاہیئے ۔ بلدیہ کے ماتحت اداروں کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے اور عملے کو اپنے کام کا پابند بنایا جائے ۔ عباسی شہید ہسپتال اور فائر بریگیڈ میں جن ڈاکٹر اور ملازمین کی تنخواہیں رُکی ہوئی ہیں وہ فی الفور جاری کی جائیں ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
سندھ میں یکم مئی کو یوم مزدور پر چھٹی کا اعلان
اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور سرقہ شدہ موٹرسائیکلوں کی پارٹس خریدنے والے کباڑیوں سمیت 6 ملزمان ..
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی ..
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی بحالی کی طرف پہلا قدم ہے‘محمود مولوی
پی ایس او کا مالی سال 2024کے نو ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
مہنگی بجلی ،لوڈشیڈنگ ،اًوربلنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، محمد سلیم عطاری
جماعت اسلامی رہنمائوں کی جانب سے پروفیسر عبدالغنی فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
جماعت اسلامی سندھ کامختلف ادویات کی قلت اور بلیک میں زیادہ قیمت میں فروخت پرتشویش کا اظہار
گیلپ،جامعہ ہمدرد ،جامعہ کراچی اور اتالیق فانڈیشن کی اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب
سرسید یونیورسٹی کے ستائیسویں کانووکیشن کے موقع پر 1100 سے زائدطلبا و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں
ایران سے اچھے تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں اور ملک کو بھڑان سے نکالنے میں معاون ہوں گے،شہنیلہ خانزادہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ