آغا سراج درانی کے مبینہ فرنٹ مین گلزار احمد نے حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

جمعہ 22 مارچ 2019 22:05

آغا سراج درانی کے مبینہ فرنٹ مین گلزار احمد نے حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) آغا سراج درانی کے مبینہ فرنٹ مین گلزار احمد نے حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔عدالت میں وکیل نے بتایا کہ گلزار احمد امریکا میں ہیں اور خبروں سے تحقیقات کا علم ہوا۔

(جاری ہے)

ملزم پاکستان آنا چاہتا ہے، لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔ ملزم کی غیر موجودگی میں حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔نیب پراسیکیوٹر کے کہنے پر عدالت نے انہیں ملزم کی درخواست ضمانت کی کاپی دینے کی ہدایت کی۔ملزم کے وکیل نے درخواست ضمانت کی جلد سماعت کی استدعا کی۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم ایسے کیسز کو اسپیشل ٹریٹمنٹ نہیں دے سکتے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں