کرائسٹ چرچ سانحہ میں شہید ہونے والے سید اریب احمدکوآہوں اور سسکیوں کے دوران سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
سید اریب احمد کا جسد خاکی غیرملکی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچا،ایئر پورٹ پر رقت آمید مناظر دیکھنے میں آئے غیر قانونی اسلحہ پاکستان میں بھی موجود ہے، وزیراعظم عمران خان کراچی آ رہے ہیں، ان سے اس اسلحے سے متعلق بات ہوگی، گورنرسندھ اریب کے والد کا حوصلہ بلندہے، اس بیگناہ نے لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کی تھی ، سعید غنی افسوس ناک واقعہ تھا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے مسلمانوں کے ساتھ جو یکجہتی کا اظہار کیا وہ متاثر کن ہے میں کراچی کے شہریوں کی جانب سے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم اور وہاں کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، میئرکراچی
پیر 25 مارچ 2019 17:27
(جاری ہے)
اریب اپنے والدین کی اکلوتی نرینہ اولاد تھا جو چند سال قبل چارٹرڈ اکائونٹنٹ بننے کے بعد ترقی کی منازل طے کرتا ہوا نیوزی لینڈ پہنچا اورجنونی قاتل کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔
قبل ازیں سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید اریب احمد کا جسد خاکی غیرملکی پروازای کے 600سے کراچی پہنچا دیا گیا۔ اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل،وزیربلدیات سندھ سعید غنی، میئرکراچی وسیم اختر، کمشنرکراچی افتخارشلوانی ،ایم کیوایم پاکستان کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔میت ایئرپورٹ سے اریب کے گھرمنتقل کی گئی۔گورنرسندھ نے کہاکہ اریب کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اریب کی فیملی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے، وزیراعظم نیوزی لینڈ نے اپنے رویے سے عالم اسلام کا دل جیت لیاہے۔انہوں نے کہاکہ اس واقعے کو دہشت گردی کے علاوہ کوئی نام نہیں دینا چاہیے،دنیا میں اسلام کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ اسلام ہمیں مل جل کر رہنے کی تعلیم دیتا ہے، ہمیں اس پیغام کو دنیا تک پہنچانا ہے، دہشت گردی کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہوتا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیربلدیات سندھ سعیدغنی نے کہاکہ اریب کے والد کا حوصلہ بلندہے،سیاسی جماعتوں کے کارکن شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں ، اس بے گناہ نے لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کی تھی ، ہمارے بس میں جوہوگا حکومت سندھ کی جانب سے وہ سب کریں گے۔میڈیا سے بات چیت میں میئرکراچی نے کہا کہ اریب ماں باپ کا ایک ہی بیٹا تھا، یہ افسوس ناک واقعہ ہے ،وہاں کی وزیر اعظم اور نیوزی لینڈ کے عوام نے مسلمانوں کے ساتھ جو یکجہتی کا اظہار کیا وہ متاثر کن ہے میں کراچی کے شہریوں کی جانب سے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم اور وہاں کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں اور خصوصا پاکستان میں عام شہری کے پاس اسلحہ پر پابندی ہونا چاہئے تاکہ اس طرح کے واقعات کسی بھی جگہ دوبارہ نہ ہوں اس وقت پاکستان سمیت دنیا کو اسلحہ سے پاک ماحول کی ضرورت ہے۔اس موقع پروسیم اخترنے شہریوں کی جانب سے سید اریب کے تابوت پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اریب کے پڑوسی نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ اریب اچھا بچہ تھا ہمارے سامنے بڑا ہوا، وہ ماں باپ کا ایک ہی سہارا تھا،ایک چھوٹی بہن ہے، اریب کی شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں۔خیال رہے اریب نے حال ہی میں چارٹرڈ اکائونٹنٹ کے طور پر اپنی تعلیم مکمل کی تھی اور اس کے بعد بہتر مستقبل کی تلاش میں نیوزی لینڈ روانہ ہوئے تھے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت