ترک قونصل جنرل کراچی کا سی ڈی سی کا دورہ!

کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل تولگا یوکیک کی قیادت میں ایک وفد نے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (CDC) کا دورہ کیا

جمعہ 19 اپریل 2019 18:52

ترک قونصل جنرل کراچی کا سی ڈی سی کا دورہ!
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2019ء) کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل تولگا یوکیک کی قیادت میں ایک وفد نے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (CDC) کا دورہ کیا۔ اس موقع پرپاکستان میں ترکی کی کمپنیوں کے نمائندوں اور پاکستانی کارپوریٹ سیکٹر کے اہم نمائندے بھی موجود تھے۔
    سی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئر مین معین ایم فُدااور سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبر نے وفد کا استقبال کیا ۔

اس موقع پر معین ایم فُدانے ترکی اور پاکستان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے اقتصادی، کاروباری اور دیگر پلیٹ فارمز پر تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زو ر دیا۔ اس موقع پر سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسربدیع الدین اکبر نے مہمانوں کو سی ڈی سی کے پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ کی ترقی میں کردار اور کامیاب آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے دونوں ممالک کی سیکیوریٹیزڈپازٹریز ایم کے کے ترکی اور سی ڈی سی پاکستان کے درمیان تعاون کے بارے میں بات بھی کی۔
     قونصل جنرل تولگا یوکیک نے ترکی کی اقتصادی صورتحال خاص طور پرمعیشت، ترقی کی شرح اور سرمایہ کاری پر شرکاء کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہاکہ ترکی کی برآمد ات میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے اور برآمدات کیلئے گزشتہ سال شاندار رہا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ترکی اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
    اس موقع پر قونصل جنرل تولگا یوکیک نے شرکاء کو ترکی کے بینکنگ اور فنانس سیکٹر کے بارے میں بھی بریفنگ دی اور کہاکہ ترکی دنیا کی ترقی میں مدد فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے ترکی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ سیاحت کے فروغ کے بارے میں بتاتے ہوئے ترکی کی سیاحت کے مجموعی اعداد و شمار بھی بتائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں