کمشنر کراچی کی زیر صدارت کونسل آف لائبریریز کا اجلاس

کراچی میں سرکاری اداروں کے زیر انتظام لائبریریوں کو بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ

منگل 23 اپریل 2019 00:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت کونسل آف لائبریریز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی میں سرکاری اداروں کے زیر انتظام لائبریریوں کو بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کونسل آف لائبریریز کے ارکان طارق مصطفی، پروفیسر سحر انصاری، ڈاکٹر فاطمہ حسن روٹری کلب، لٹریسی مشن کے چیئرمین محمد فیض قدوائی، برٹش کونسل لائبریریز و ڈیجیٹل سروسز کے سربراہ افنان خان، ڈیفنس سینٹرل لائبریری کی سیکریٹری عائشہ چودہدری، کونسل کے رکن سلطان خلیل اور ضلعی بلدیات کی لائبریریز کے لائبریرین اور دیگر نے شر کت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلعی بلدیہ شرقی کی مختلف لائبریریوں کے رہنماء بورڈز نصب کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

روٹری کلب نے ضلعی بلدیات کی لائبریریوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہر ممکنہ تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ شاہ بھٹائی لائبریری پرانا گولیمار اور شاہ فیصل کالونی لائبریری کی عمارتوں کی مرمت اور دیگر ضروریات کی بحالی میں ہر ممکنہ روٹری کلب تعاون کرے گا، روٹری کلب لیاری لائبریری کی بحالی میں بھی مدد کریگا، لائبریری میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام سے سے ایک گوشہ مختص کیا جائے گا۔

روٹری کلب کے نمائندے فیض قدوائی نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ جلد کراچی میں موبائل لائبریاں کام شروع کر دیں گی، پہلے مرحلہ میں کراچی مین روٹری کلب جاپان کے تعاون سے پانچ موبائل یونٹس قائم کئے جا رہے ہیں جو جاپان سے روٹریرینیہ موبائل یونٹس اور کتابیں اپنے ہمراہ لا رہے ہیں جو اسکولوں اور مختلف علاقوں کے بچوں کو کہانیوں اور معلومات پر مشتمل دلچسپ کتابیں موبائل یونٹس میں دستیاب ہوں گی جو مقررہ اوقات اور مقررہ دنوں میں منصوبہ بندی کے ساتھ بچوں کی سہولت سے کتابیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کمشنر کو بتایا کہ پانچ مئی تک یہ موبائل یونٹس کراچی میں روٹری کلب کو فراہم کردیئے جائیں گے جو کونسل آف لائبریریز کی رہنمائی اور مشاورت سے خدمات کا آغاز کریں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں ان اسکولوں اور علاقوں کا انتخابات کریں گے جہاں بچوں کو موبائل یونٹس کے ذریعے مطالعہ کے لئے کتابیں فراہم کی جائیں گی بچے ان موبائل یونٹس میں بیٹھ کر کتابیں پڑھ سکیں گے اور یونٹ میں موجود عملہ یا لائبریرین انہیں اپنی پسند کی کتابو ن کے انتخاب میں رہنمائی فراہم کرے گا۔

پروفیسر سحر انصاری نے اجلاس کو بتایا کہ ان کی ذاتی لائبریری میں 35 ہزار سے زائد کتابیں ہیں جو وہ کسی پبلک لائبریری کو عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کے لئے ان کی جانب سے یہ کتابیں تحفہ تصورکی جائیں۔ برٹش لائبریری کے سربراہ افنان خان نے اجلاس کو بتایا کہ وہ کونسل آ ف لائبریری کی ہر ممکنہ مدد کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے بعض لائبریریوں سے مشاورت اور تعاون کے لئے اقدامات میں پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گارڈین بورڈ کے ساتھ مل کر فرئیر ہال لائبریری کو ڈیجیٹل کر نے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں