کراچی میں 4 جون کو چاند نظر نہیں آئے گا لیکن عید 5 جون کو ہو گی

شوال کا چاند 4جون کو نظر آئے گا اور 1گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا،ماہرینِ فلکیات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 19 مئی 2019 17:11

کراچی میں 4 جون کو چاند نظر نہیں آئے گا لیکن عید  5 جون کو ہو گی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی2019ء) کراچی یونیورسٹی کے شعبہ فلکیات سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر فلکیات پروفیسرڈاکٹرشاہد قریشی کے مطابق پاکستان میں شوال کا چاند منگل کے روز4 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے جس کے بعد عیدالفطر بدھ 5 جون کو ہوگی۔ پروفیسرڈاکٹرشاہد قریشی کے نے بتایا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش پیرکے روز 3جون ،28رمضان المبارک کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر3بج کر2منٹ پر ہوجائے گی، اس روز کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمرصرف 4گھنٹے اور16منٹ ہوگی اورچاند کراچی میں غروب آفتاب کے 1 منٹ کے اندر ہی ڈوب جائے گا۔

کراچی یونی ورسٹی کیشعبہ فلکیات کے سابق ڈائریکٹرڈاکٹرشاہد قریشی نے بتایا ہے کہ کراچی میں 4جون کو چاند کی رویت ممکن نہیں، تاہم 4جون ، 29رمضان المبارک کوعید الفطر کا چاند نظرآنے کاقوی امکان موجودہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی افق سے بلندی1 ڈگری ہوگی جبکہ پشاور میں 3 جون بمطابق28رمضان المبارک کو غروب آفتاب کے وقت چاندکی عمر 4گھنٹے اور19منٹ ہوگی اوراس روز3جون کوپشاورمیں چاند غروب آفتاب سے2منٹ اور 16سیکنڈ قبل ہی غروب ہو جائے گا اور غروب آفتاب کے وقت افق سے نیچے ہوگا، ان حالات میں چاند کا نظر آناناممکن ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ سائنسی بنیادوں پر چانددیکھنے کے لیے یہ لازمی ہے کہ چاند غروب آفتاب کے بعد غروب ہواورافق پراس کی سطح کئی ڈگری بلند ہو۔ اس طرح 4جون 29رمضان کوکراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاندکی عمر28گھنٹے اور16منٹ ہوگی اورچاندغروب آفتاب کے بعد1 گھنٹہ تک افق پر موجودرہے گااس روزچاند کی افق پر بلندی 12ڈگری تک ہوگی جبکہ4جون کو پشاور میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر28گھنٹے اور18منٹ ہوگی اور اس روز چاند غروب آفتاب کے1 گھنٹے بعدتک افق پر موجودرہے گا اور اس کی افق پر بلندی11ڈگری سے بھی زیادہ ہوگی اس طرح پشاور سمیت پورے پاکستان میں 4جون کو ہی چاند نظر آنا ممکن ہے کیونکہ اس روز چاند غروب آفتاب سے قبل غروب ہونے کے بجائے اس کے بعد بھی افق پرموجودرہے گا اورعید 29رمضان کے بعد 5 جون کو ہی یکم شوال کوہوگی۔


متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں