پیپلزپارٹی نے عوام کوجو سہولیات دیں ہیں وہ عوام کے سامنے ہیں، بلاول عوام کو جواب دیے بغیر ہے بھاگ جاتے ہیں، حلیم عادل شیخ

بلاول زرداری عوام میں جائیں سندھ حکومت کی کارکردگی بھی دیکھ لیں ، اسمبلی میں تقریریں کرنے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا، پارلیمانی لیڈرپی ٹی آئی سندھ

اتوار 26 مئی 2019 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے قائم مقام صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے پیپلزپارٹی نے عوام کو جو سہولیات فراہم کی ہیں وہ عوام کے سامنے ہیں اسپتالوں میں دوائیاں نہیں ملتی، اسکولوں میں کتابیں نہیں ۔

(جاری ہے)

بلاول زرداری عوامی لیڈر بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیڈر عوام کے جوابدہ ہوتے ہیں عوام کے سوالوں سے بھاگتے نہیں ہیں۔ رتو دیرو میں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونگی گئی سندھ میں ایڈز وبائی صورت اختیار کر چکا ہے علاج کے لئے سندھ حکومت کے پاس وسائل نہیں ہیں۔ صحت کا سارا بجیٹ ہڑپ کر دیا گیا ۔ بلاول زرداری کے دورے کے لئے عارضی اسپتال لگایا گیا جو جاتے ہی بند کر دیا گیا ۔ بلاول زرداری اسمبلی میں لکھی ہوئی تقریرکرنے پہلے سندھ حکومت کی کارکردگی کو بھی دیکھ لیں ۔ وزیر اعظم عمران کان عوامی لیڈر ہیں عوام کے فلاح و بہبود کے لئے عملی طور پر اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں