پاکستان کے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں نمایاں کمی
درآمدات کی بجائے برآمدات میں اضافہ‘بیرونی قرضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا
میاں محمد ندیم جمعرات 18 جولائی 2019 12:25
(جاری ہے)
دوسری جانب اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اشیا کی برآمدات میں اصل میں 50 کروڑ ڈالر تک کمی ہوئی اور یہ مالی سال 2018 کے 24 ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 24 ارب 21 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک دیکھی گئی.
گزشتہ سال کے 12.6 فیصد ترقی کے مقابلے میں یہ برآمدات میں یہ 2.2 تنزلی تھی، اس کے علاوہ ماہ جون میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں سامان کی برآمدات میں 20 کروڑ ڈالر تک کمی ہوئی. ساتھ ہی درآمدی اشیا میں اس سے زیادہ تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی اور یہ 7.3 فیصد یا 4 ارب 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک کم ہوکر جولائی سے جون 2019 تک 52 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ 56 ارب 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھی. اسٹیٹ بینک کی حال ہی میں جاری ہونے والی تیسری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق درآمدات میں کمی کا بڑا حصہ مشینری کی درآمدات ختم ہونے سے منسوب ہے کیونکہ سی پیک کا پہلا فیز ختم ہوگیا ہے. اس کے علاوہ خدمات کے شعبے میں تجارت کے توازن کے اعداد و شمار بھی اس میں ایک ارب 80 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ظاہر کرتے ہیں اور مجموعی طور پر درآمدات میں کمی سے یہ اس عرصے میں 11 ارب 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے 9 ارب 55 کروڑ ڈالر ہوگئی. تاہم ورکرز کی ترسیلات زر میں ایک ارب 92 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ جولائی سے جون 2019 کے لیے 21 ارب 84 کرور 20 لاکھ ڈالر تک رہی. علاوہ ازیں کیپیٹل اکاﺅنٹ ظاہر کرتا ہے کہ ملک کے بیرونی قرضوں میں اضافہ ہوا جس کے باعث اس سال 12 ارب 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے خالصتاً واجبات شامل ہوئے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ اعداد و شمار 8 ارب 85 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر تھے، ان واجبات میں سے مرکزی بینک کی جانب سے 5 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور مرکزی حکومت کی جانب سے 3 ارب 90 کروڑ 40 لاکھ ڈالر لیے گئے، اس کے علاوہ غیرمرتب شدہ واجبات 2 ارب ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہ جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 49 کرور 40 لاکھ ڈالر پر موجود تھے.متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار