صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے زیر صدارت گورنرہائوس میں ایس آئی ڈی سی ایل کا اعلی سطحی اجلاس

کراچی کے گرین لائن بس سسٹم ، K-IV ، انفرااسٹرکچر کی بحالی اور فائر فائٹنگ کی سکیمیں اہمیت کی حامل ہیں، صدر عارف علوی

پیر 22 جولائی 2019 22:47

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے زیر صدارت گورنرہائوس میں ایس آئی ڈی سی ایل کا اعلی سطحی اجلاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے زیر صدارت گورنرہائوس میں ایس آئی ڈی سی ایل کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے علاوہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، ایس آئی ڈی سی ایل (SIDCL)بورڈ کے چیئر مین ثمر علی خان ،SIDCLکے CEO صالح فاروقی ، این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حشمت لودھی ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد ،گورنرسندھ کے پرنسپل سیکریٹری خاقان مرتضی ، SIDCLکے بورڈ ممبر عدنان اضدر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کراچی کے گرین لائن بس سسٹم ، K-IV ، انفرااسٹرکچر کی بحالی اور فائر فائٹنگ کی اسکیمیں اہمیت کی حامل ہیں۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی دراصل پورے پاکستان کی ترقی ہے اس ضمن میں وفاق شہرکی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا ۔ اجلاس میں SIDCLکے CEOصالح فاروقی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرین لائن بی آر ٹی ایس کا پہلا فیز 21 کلومیٹر طویل ایک بلین روپے کی بچت کے ساتھ مکمل کرلیاگیا ہے جبکہ دوسرے فیز کا سول ورک جاری ہے جس میں 1.1 کلومیٹر کا انڈر پاس ،462 میٹر انڈر گرانڈ بس ٹرمینل ، 1.5 کلومیٹر کا مشترکہ کوریڈور گرو مندر سے میونسپل پارک ، ایم اے جناح روڈ شامل ہے ۔

CEO نے مزید بتایا کہ حکومت سندھ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ At-Grade مشترکہ کوریڈور ایم اے جناح روڈ پر ترجیحی بنیادوں پر بنایا جائے گا ۔ گرین لائن بی آر ٹی ایس کو آپریشنل کرنے سے متعلق مزید بتاتے ہوئے CEO نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس ضمن میں 2.5 بلین روپے رواں مالی سال مختص کئے ہیں ، SIDCLکے ذریعے RFPکا اجرا آخری مراحل میں ہے جس کے تحت 65 ڈیزل ہائی برڈ بسز اور IITS آلات بھی خریدیں جائیں گے ۔

کراچی پیکج کے بارے میں بتاتے ہوئے CEOنے بتایا کہ SIDCL کے تحت انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لئے تین بڑی اہم اسکیمیں جن میں 8.1 کلومیٹر منگھوپیر روڈ جام چاکرو سے لے کر بنارس چوک تک ، 6.9 کلومیٹر منگھوپیر روڈ بنارس چوک سے نشتر روڈ تک ، 6.4 کلومیٹر نشتر روڈ تین ہٹی سے نیپئر روڈ تک اس کے علاوہ شیر شاہ سوری روڈ پر تین فلائی اوورز تعمیر کئے جارہے ہیں جن میں سخی حسن ، فائیو اسٹا ر اور KDA چورنگی شامل ہیں ۔

صدر پاکستان کو مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں 50 فائر ٹینڈرز اور دو واٹر بازربھی خریدیں جائیں گے تاکہ KMC کا فائر فائٹنگ سسٹم مزید مستحکم ہوسکے گا۔ صدر پاکستان کو PSDP-2019-20 میں تین منظور ہونے والی اسکیموں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ڈم لوٹی ویل سے ایجوکیشن سٹی ، ملیر بینڈ پر دادا بھائی ٹان سے پی این ایس مہران اور جناح ایوینیو M-9 پر فلائی اوور تعمیر کرناشامل ہیں ۔

CEO نے مزید بتایا کہ وزیراعظم پروگرام کے تحت سندھ کے 13 اضلاع میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کے لئے 5 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ صدر مملکت کو بتایا کہ SIDCL گرین پاکستان مہم کو مزید موئثر بنانے کے لئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں ۔سی ای او نے مزید بتایا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے رواں سال 300 ملین میچنگ گرانٹ کے تحت مختص کئے گئے ہیں جبکہ 700 ملین کی گرانٹ NDMA کی جانب سے رزک منیجمنٹ فنڈ میں دیئے جائیں گے یہ فنڈ قحط زدہ علاقوں اور مقامی ایجنسیوں کو قدرتی آفات سے نمٹنے پر خرچ کئے جائیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں