۷ بلدیہ کی تمام یوسیوں سے کچرا اٹھایا جائے گا، اس کچرے سے مختلف قسم بیماریاں جنم لے رہی ہیں، ملک شہزاد اعوان

بدھ 21 اگست 2019 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) پاکستان کے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی جانب سے کلین کراچی مہم کے تحت بلدیہ کے مختلف علاقوں سے کچرا اٹھانے کا کام جاری ہے۔مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر اہل علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ مہم کے سربراہ وفاقی وزیر علی زیدی اور ضلع غربی کے مہم کے کوآرڈینیٹر ایم این اے عطا اللہ کا مشکور ہوں۔

انہوںنے کہا کہ یہاں کچھ علاقوں میں موجود نالوں کی پچھلے دس سالوں سے صفائی نہیں کروائی گئی۔ بلدیہ کی عوام سے اپیل ہے جہاں کچرا ہے اس جگہ کہ نشاندہی کریں اور بلدیہ کو صاف کرنے میں ہماری مدد کریں۔انہوںنے کہا کہ بلدیہ کی تمام یوسیوں سے کچرا اٹھایا جائے گا، اس کچرے سے مختلف قسم بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مہم کے تحت نالوں کی صفائی کروا دی گئی اب عوام کی نشاہدہی ہر مختلف علاقوں سے کچرا اٹھایا جارہا ہے۔

صاف ستھرا بلدیہ ٹاؤن میرا عزم ہے، عوام کو ہر طرح کا ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔کچھ مقامات پر پچھلے دس سالا دور میں کچرا نہیں اٹھایا گیا، ڈی ایم سی اور کے ایم سے کے کام علی زیدی کر رہے ہیں۔علی زیدی پر تنقید کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، کراچی کے عوام ان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ادارے کی کارکردگی اگر قابلِ ستائش ہوتی تو علی زیدی کو اتنی بڑی ذمہ داری لینے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں