بلدیاتی اداروں کے تین سال سے تنخواہوں سے محروم اساتذہ نے سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

اتوار 22 ستمبر 2019 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) کراچی کے چھ ڈی ایم سیز کے تین سال سے تنخواہوں سے محروم 350سے زائد اساتذہ نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر 90روز میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے ذریعے اسکروٹنی کرکے تنخواہوں کی ادائیگی کے فیصلے پر100روز سے زائد گذرنے کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

جس پر چھ مختلف آئینی درخواستوں CP-D4510/2018-CP-D-3577/17- CP-D4000/17-CP-D6352/16-CP-D7211/017پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔

توہین عدالت کی درخواست کی پیروی سیدشعاع النبی ایڈوکیٹ ،ندیم شیخ ایڈوکیٹ کرینگے جبکہ درخواستوں میں معاونت مزدور رہنما سیدذوالفقارشاہ اور مزمل شاہ کرینگے ۔توہین عدالت کی درخواست چیف سیکریٹری سندھ ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ،چھ ڈی ایم سیز کے میونسپل کمشنر ز کے خلاف دائر کی گئی ہے جسکی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں