ظ*کراچی کو فراہمی آب کی بہتری کیلئے واٹربورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کام

ٓبدھ16اکتوبرکو 16گھنٹے کیلئے کراچی کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی جزوی بند رہے گی

پیر 14 اکتوبر 2019 21:30

و*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) کراچی کو فراہمی آب کی بہتری کیلئے واٹربورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کئے جانے والے امور کی انجام دہی کے سبب بدھ16اکتوبرکو 16گھنٹے کیلئے کراچی کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی جزوی بند رہے گی ،تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کراچی کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ضروری امور انجام دے رہا ہے ،اس دوران کے الیکٹرک کی جانب سے بھی گرڈ اسٹیشن کے مرمتی کام سرانجام دیئے جائیں گے ،اس سبب بدھ 16اکتوبر کوصبح 11بجے سے کراچی کو دھابیجی کے 13پمپس سے پانی کی فراہمی معطل رہے گی جبکہ دیگر 8پمپس معمول کے مطابق پانی فراہم کرتے رہیںگے ،کام کے دوران کراچی کوپانی کی فراہمی جزوی معطل رہے گی، واٹربورڈ شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے پیش نظر وقت مقررہ سے قبل کام کی تکمیل کی کوشش کرے گا ،ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے پانی ذخیرہ کرلیں اور احتیاط سے استعمال کریں ۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں