منتخب نمائندوں کا جمہوری و آئینی حق ہے کہ دھاندلی کی کوششوں کا مقابلہ کیاجائے، بلاول بھٹوزرداری

جمہوری قوتوں کی جانب سے کسی بھی غیر قانونی اور غیرآئینی اقدام کی مزاحمت کی جائے گی، چیئرمین پیپلزپارٹی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:58

منتخب نمائندوں کا جمہوری و آئینی حق ہے کہ دھاندلی کی کوششوں کا مقابلہ کیاجائے، بلاول بھٹوزرداری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ منتخب نمائندوں کا جمہوری و آئینی حق ہے کہ دھاندلی کی کوششوں کا مقابلہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن منتخب نمائندوں کو پولنگ ڈے پر حلقے کے دورے سے روکنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ پیپلزپارٹی کو پولنگ کے سازگار ماحول سے محروم رکھنے کی کوشش ہے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ جمہوری قوتوں کی جانب سے کسی بھی غیر قانونی اور غیرآئینی اقدام کی مزاحمت کی جائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں