چین پاکستان آزاد تجا رتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کو عملی شکل دینے کی کوشش کو سراہتے ہیں ، انجینئر دارو خان اچکزئی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:14

چین پاکستان آزاد تجا رتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کو عملی شکل دینے کی کوشش کو سراہتے ہیں ، انجینئر دارو خان اچکزئی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کی چین پاکستان آزاد تجا رتی معاہدے کے دوسرے مر حلے کو عملی شکل دینے کی کوشش ں کو سراہا جو انہو ں نے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور اتفاق رائے سے فائنل ہوا اور اُمید ہے یکم دسمبر 2019ء سے عمل در آمد ہو گا اور جس کے بعد پاکستان کے تمام شعبو ں میں چینی سرمایہ کاری بڑھے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انجینئردارو خان اچکزئی نے اُمید ظاہر کی کہ سی پی ایف ٹی اے دو طرفہ تجارت کو بڑھانے، نئے مشترکہ منصبوں کو عملی شکل دینے، نئے شعبوں میں سرمایہ کاری چینی ٹیکنا لوجی کی پاکستان کو منتقلی، صنعتکاری میں اضافہ اور نئی صنعتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو گا اور توازن تجارت کو بہتر کرے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں