وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات

پیر 21 اکتوبر 2019 17:41

وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان سے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے پیر کو گورنر ہائوس کراچی میں ملاقات کی۔ بعدازاں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے کنوینئر اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حیدرآباد کی جامعہ کے سنگ بنیاد رکھنے کے لئے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل پر وزیر اعظم سے بات چیت ہوئی ہے اور وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ بلدیاتی اداروں کو براہ راست فنڈز کی فراہمی پر سے ریڈ ٹیپ کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سے کوئی اور توقع رکھنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے، ایم کیو ایم آئندہ انتخابات میں ہہلے سے زیادہ ووٹس حاصل کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں