پی آئی اے کے دو ملازمین چوری میں ملوث، دونوں ملازمین کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا

بدھ 20 نومبر 2019 22:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی ای) کے دو ملازمین چوری میں ملوث، دونوں ملازمین کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے نے بدھ کو بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ ادارے میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی اور چوری کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پی آئی اے سیکورٹی نے ائیر پورٹ پولیس کے تعاون سے دو پی آئی اے ملازمین کی نشاندہی کی جو کہ مسافروں کے سامان کی چوری میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

دونوں ملازمین کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی سے ملتان کی پرواز سے سفر کرنے والی ایک خاتون مسافر کے خاوند نے قیمتی سامان کے چوری ہونے کی شکایت کی تھی، ایس ایچ اور کلیم کی ٹیم کے تعاون سے پی آئی اے سیکورٹی نے مجرموں کا سراغ لگایا۔ پولیس نے دونوں ملازمین سے تحقیقات میں دونوں ملزمان سے 4 لاکھ روپے نقد برآمد کر لئے۔ مجرمان پولیس کی تحویل میں ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں