محکمہ تعلیم اور بلدیات میں دوہری ملازمت کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 23 جنوری 2020 16:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم اور بلدیات میں دوہری ملازمت کرنے والا ملزم کو گرفتارکیا ہے۔ جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر اینٹی کرپشن سہیل انور سیال کی ہدایت پر بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں محکمہ اینٹی کرپشن ایسٹ زون نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دہری ملازمت کرنے والے ملزم نادرخان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ زون ضمیر عباسی کے مطابق مجسٹریٹ کی موجودگی میں گورنمنٹ ڈگری کالج گلستان جوہر میں چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم نادر خان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ سیلری سلپ اور بائیو میٹرک حاضری کا ریکارڈ ضبط کرنے کے بعد ملزم نادرخان کے پاس سے یونین کونسل 40 لیاقت آباد محکمہ لوکل گورنمنٹ حکومت سندھ کی سیلری سلپ بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم نادرخان 50 فیصد تنخواہ یوسی سیکرٹری کو دیتا تھا۔ سیکریٹری ملزم کے جعلی حاضری لگاتے تھے، اینٹی کرپشن یو سی سیکریٹری کو مقدمے میں نامزد کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں