وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

صوبے میں بدانتظامی اور غیر یقینی صورتحال سے پیدا ہونے والے مسائل سے متعلق آگاہ کیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 جنوری 2020 18:30

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری۔2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات‘ صوبے میں بدانتظامی اور غیر یقینی صورتحال سے پیدا ہونے والے مسائل سے متعلق آگاہ کیا.قبل ازیںوزیر اعظم عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں ان کا استقبال گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا وزیر اعظم فیصل بیس سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گورنر ہاﺅس پہنچے. وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی اس دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو اپنے تحفظات اور کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بدانتظامی اور غیر یقینی صورتحال سے مسائل جنم لے رہے ہیں گورنر سندھ نے بھی صوبے میں انتظامی مسائل کے تصدیق کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کی حمایت کی.وزیر اعظم سے تاجروں کے ایک وفد نے بھی ملاقات کی بی ایم جی گروپ کے چیئرمین قاسم سراج تیلی اور صدر کراچی چیمبر آف کامرس بھی ملاقات میں شامل تھے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کے 15 رکنی وفد نے وزیر اعظم سے علیحدہ ملاقات کی جن کی سربراہی عقیل کریم ڈھیڈی کر رہے تھے.ملاقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور فیول ایڈجسٹمینٹ چارجز پر تحفظات کا اظہار کیا گیا جبکہ تاجروں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے مطلق شکایتوں کے انبار لگا دیے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے شیڈول میں ناراض اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے ملاقات شامل نہیں. متحدہ قیادت کی جانب سے ملاقات کے لئے کوئی دعوت نامہ موصول نہ ہونے کی تصدیق بھی کردی گئی ہے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کی قیادت نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وزیر اعظم دورہ کراچی کے دوران بہادر آباد تشریف لائیں دوسری جانب حکومتی اتحاد میں شامل ناراض جی ڈی اے کے ترجمان سردار رحیم نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم شام سات بجے کنگری ہاﺅس جاکر پیر صاحب پگارو سے ملاقات کریں گے اور اس ملاقات میں جی ڈی اے کی جانب سے پیش کردہ مطالبات پر بات چیت ہو گی. وزیر اعظم جوان پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب اور شوکت خانم کے فنڈ ریزنگ کے لئے منعقدہ عشائیے میں شرکت بھی کریں گے گزشتہ روز تحریک انصاف سندھ کے کارکنوں نے اپنی ہی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے خلاف کراچی میں مظاہرہ کیا تھا انصاف ہاﺅس کے باہر مظاہرین نے کہا کہ چند ارکان اسمبلی نے پارٹی کو یر غمال بنایا ہوا ہے.احتجاج کرنے والے کارکنوں کا تعلق کراچی کے مختلف اضلاع سے تھا۔

(جاری ہے)

کارکنان نے الزام عائد کیا کہ احتجاج کی بنیادی وجہ تنظیم سازی ہے کارکنان کےاحتجاج کے دوران رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے انصاف ہاﺅس سے جانے کی کوشش کی تو کارکنان نے انہیں گاڑی میں بھی بیٹھنے نہ دیا.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں